نئی دہلی، 23 دسمبر (یو این آئی) پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آخری دن راجیہ سبھا میں کانگریس نے دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں گھرے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے استعفی کے مطالبے پر آج مسلسل تیسرے روز جم کر ہنگامہ کیا اور وقفہ صفر کی کارروائی نہیں ہونے دی۔
ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر وقفہ صفر میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے
اراکین نے پہلے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے پتھر منگائے جانے کی مخالفت میں جم کر نعرے بازی کی اور ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دس منٹ کے لئے ملتوی کی گئی۔
اس کے بعد جب ایوان کی کارروائی 11.35 منٹ پر دوبارہ شروع ہوئی تو کانگریسی ممبران وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے استعفی کا مطالبہ کرنے لگے اور چیئرمین کی نشست کے پاس آکر جم کر نعرے بازی کرنے لگے